تنزانیہ کے ٹک ٹاکر بہن بھائی کی علی ظفر کےایک اور گانے پر لپ سنگ

تنزانیہ کے ٹک ٹاکر بہن بھائی کی علی ظفر کےایک اور گانے پر لپ سنگ


پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ مقبول گلوکار علی ظفر اور پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی دھوم تنزانیہ تک پہنچ گئی، تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر بہن بھائی کلی پال اور نیما پال نے ’لار شہ پیخور‘ پر رنگ جما دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر علی ظفر نے ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹارز کو خود سے بہتر قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کلی پال اور نیما پال کو علی ظفر اور گل پانڑہ کے مقبول ترین گانے پر لِپ سِنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حال میں وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انٹرنیٹ سنسیشن کلی پال اور نیما پال کے تاثرات توجہ کا مرکز بن گئے اور صارفین نے یہ کلپ بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علی ظفر کے گانے کی دھوم تنزانیہ میں سنائی دی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ان کے مقبول گانے ’جھوم‘ نے اس بہن بھائی ٹک ٹاکر جوڑی کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین علی ظفر کے گانے پر کلی پال کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوئے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں