تنزانین ٹک ٹاک اسٹار نیما پال کی بھارتی فلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

تنزانین ٹک ٹاک اسٹار نیما پال کی بھارتی فلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل


تنزانیہ کی ٹک ٹاک اسٹار نیما پال کی نئی ویڈیو بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

کیلی پال کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں تنزانین ٹک ٹاکر نیما پال کو بھارتی فلم ’قلا‘ کا گانا’گھوڑے پہ سوار‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیلی پال نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سب نیما پال کی آواز سنیں اور اس پر اپنے ردِ عمل سے آگاہ کریں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف ایک دن میں ویڈیو کو 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

صارفین کی جانب سے نیما پال کی خوبصورت آواز ہندی اور اردو زبان سے ناواقف ہونے کے باوجود بھی لفظوں کی درست ادائیگی پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں