’تم ہمیشہ دوست رہو گے‘ رشی کپور کی تیسری برسی پر راکیش روشن جذباتی ہوگئے

’تم ہمیشہ دوست رہو گے‘ رشی کپور کی تیسری برسی پر راکیش روشن جذباتی ہوگئے


بالی ووڈ کے سینئر اداکار و ہدایت کار راکیش روشن نے آنجہانی دوست و اداکار رشی کپور کی تیسری برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے ماضی کی یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکیش روشن نے رشی کپور کے ہمراہ ماضی سے یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چنٹو، تم ہمیشہ دوست رہو گے‘۔

راکیش روشن کی جانب سے شیئر کی گئی اس انسٹا پوسٹ کے کمینٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے دیگر فنکاروں نے بھی رشی کپور کو یاد کیا اور ان کے لئے دعا کی۔

خیال رہے کہ سینئر اداکار رشی کپور طویل علالت کے بعد 30 اپریل 2020 کو ممبئی میں چل بسے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں