پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) میں ابتدائی تین میچ ہارنے کے بعدلاہورقلندرز اب اپنے ہوم گراؤنڈ لاہور پہنچ گئی ہے جہاں اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لئے تیاریوں کا آغازکردیا ہے۔
مسلسل پانچویں ایڈیشن میں خراب کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سہیل اختر کی کپتانی پر بھھی ناقدین کی رائے سامنے آرہی ہے۔
ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہتےہیں کہ لگاتارتین میچ ہارسکتے ہیں توجیت بھی سکتے ہیں ۔ کپتان سہیل اختر اکیلا نہیں ہوتا دیگرسینئرکھلاڑی بھی مشورے دے رہے ہوتے ہیں ۔ٹاپ آرڈر نے ہر میچ میں اچھا آغاز کیا لیکن مڈل آرڈر میں زیادہ وکٹیں گریں قلندرز ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے اونر فواد رانا نے ٹیم کی لگاتار شکست پرلوگوں کی جانب سےکی گئی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ سب کچھ یہ اپنے لیے یہ کسی قسم کی شہرت کیلئےنہیں کررہے ہیں بلکہ انکا مقصد صرف پاکستانی نوجوانوں کیلئے کوشش کرتے رہناہے۔
’ میں یہ سب کچھ اپنے لئے نہیں کر رہا ہوں اور نہ شہرت کیلئے کرتا ہوں.. بلکہ اپنے جوانوںکا ٹیلنٹ ضائع نہیں کرنا چاہتا.. لوگ اگر میرا مذاق اڑاتے ھیں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا. میں اپنے پاکستانیوں نوجوانوں کیلئے ہر کوشش کرتا رہونگا‘۔
میں یہ سب کچھ اپنے لئے نہیں کر رہا ہوں اور نہ شہرت کیلئے کرتا ہوں.. بلکہ اپنے جوانوںکا ٹیلنٹ ضائع نہیں کرنا چاہتا.. لوگ اگر میرا مذاق اڑاتے ھیں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا. میں اپنے پاکستانیوں نوجوانوں کیلئے ہر کوشش کرتا رہونگا…
خیال رہے کہ پی ایس ایل ایونٹ 5 میں لاہور قلندرز نے 3 میچز کھیلے ہیں جن میں سے تمام میچز میں ٹیم کو شکشت سے دوچار ہوناپڑا۔