تمام سیاسی جماعتیں قوم کو متحد کریں، چیئرمین سینیٹ

تمام سیاسی جماعتیں قوم کو متحد کریں، چیئرمین سینیٹ


سابق وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تمام سیاسی جماعتوں سے قوم کو متحد کرنے کی درخواست کردی ہے۔

راولپنڈی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بزنس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے کہا آج مجھے خوشی ہوئی کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ کردار نوجوان کا ہے نوجوانوں میں سے مستقبل کا کوئی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان کی فورسز اپنا آج مستقبل کے لیے قربان کررہی ہیں، جبکہ درخواست کی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ قوم کو متحد کریں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔

معاشی ترقی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، معاشی ترقی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہے، ملکی ترقی کےلیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں