پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سعدیہ خان نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کے اور آریان خان کے درمیان تعلقات سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی اداکارہ نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور کہا کہ ’کسی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ تعلقات بھی ہوں ، اس لئے افواہیں نہ پھیلائیں‘، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے خلیج ٹائم کو دیئے گئے انٹرویو کا لنک بھی شیئر کردیا۔
انٹرویو میں سعدیہ خان کا کہنا ہے کہ وہ دبئی میں مقیم ہیں اور نیو ایئر پارٹی کے دوران آریان سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے دیگر کئی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائی لیکن ان کی صرف یہ ہی تصویر کیوں وائرل ہوئی ، اس کا انہیں بھی علم نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس تصویر میں ، کسی کا ایک ساتھ نظر آجانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ لوگ ڈیٹ کر رہے ہوں، صرف ایک تصویر کی بنیاد پر کہانیاں گڑنا ٹھیک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ تصویر اداکارہ کی جانب سےسال نو کے موقع پر انسٹا اسٹوری پر شیئرکی گئی تھی جو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں تھی کہ سعدیہ خان اور آیان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔