ترک مصنف نے عمران خان پر کتاب لکھ دی


کراچی : ترکی کے ایک مصنف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر ‘پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج ” کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔

سابق کرکٹر اور پاکستان کے وزیراعظم پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہے۔

بولود باغجی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دینےکر فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لیے کام کرتے ہیں۔

بولود باغجی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے تاہم اس کا انگریزی ایڈیشن بھی جلد شائع کر دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں