ترک صدر نے لیمو ں پانی فروخت کرکے تعلیم حاصل کی


ترک صدر طیب اردگان آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان  شام ساڑھے 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، ترک صدر کا نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان استقبال کریں گے جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

رجب طیب اردگان کی ابتدائی جدوجہد

رجب طیب ترکی کے بحر اسود کے ساحلی علاقے میں سن 1954 میں ایک کوسٹ گارڈ کے گھر پیدا ہوئے۔

جب وہ 13 سال کے تھے تو ان کے والد نے اپنے پانچوں بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے خیال سے استنبول منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

نوجوانی میں طیب اردگان اضافی پیسہ کمانے کے لیے سڑکوں پر لیمو ں پانی ، روغنی نان اور پوسٹ کارڈ فروخت کرتے تھے۔

استنبول کی مرمرا یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کرنے سے قبل انھوں نے ایک اسلامی ادارے میں تعلیم حاصل کی تھی۔

طیب اردگان پیشہ ورانہ سطح پر فٹبال بھی کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر سنہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اسلامی حلقوں میں سرگرم نجم الدین اربکان کی ویلفیئر پارٹی کے رکن رہے۔

سنہ 1994 سے 1998 تک فوج کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے تک وہ استنبول کے میئر رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں