ترسیلات زر بلند ترین سطح پر


جولائی 2020ء میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ماہ جولائی 2020 کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جولائی میں کارکنوں کی ترسیلات ِ زر بڑھ کر 2,768.1 ملین ڈالر ہوگئیں ہیں اور اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کسی ایک مہینے میں پاکستان  میں آنے والی ترسیلات ِزر کی بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات ِزر  جولائی 2019ء کے مقابلے میں  36.5 فیصد اور جون 2020ء کے مقابلے میں (ماہ بماہ) 12.2 فیصد بڑھیں ہیں۔

اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر کارکنوں کی ترسیلات ِزر میں یہ اضافہ حوصلہ افزا ہے۔

جولائی میں سعودی عرب 821.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 538.2 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں تھیں۔

برطانیہ سے 393.9 ملین ڈالر اور امریکہ 250.6 ملین ڈالر سے موصول ہونے والی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات ِزر کا حجم نمایاں تھا۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں ترسیلات ِزر کی شرح نمو پچھلی دہائی کے دوران عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ہونے والے موسمی اضافے سے تقریباً دگنی زیادہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں