تائیوان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
تائیوان کے وزارت دفاع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سےرابطہ منقطع ہونےکےبعدایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تائپے سے شمال مشرقی شہر للن جا رہا تھا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ کو نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے منعقد پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
ائیر فورس حکام کے مطابق کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 13 افراد سوار تھے۔
حکام کے مطابق دارالحکومت تائپے کے پہاڑی علاقے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد محفوظ رہے۔
وزارت دفاع کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ بھی شامل ہیں۔