بےبی لیشیئس بنانے کیلئے اپنا گھر بیچ دیا تھا، فلمساز عیسیٰ خان

بےبی لیشیئس بنانے کیلئے اپنا گھر بیچ دیا تھا، فلمساز عیسیٰ خان


اداکارہ سائرہ یوسف اور اُن کے سابق شوہر شہروز سبزواری کی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کے ہدایتکار عیسیٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے یہ فلم بنانے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا تھا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے فلمساز عیسیٰ خان نے فلم ’بے بی لیشیئس‘ کی کہانی لکھی، اس کی ہدایت دی اور پروڈیوس کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی فلم کے ساتھ پاکستانی سنیما کو کامیاب بنانے پر بھی بات کی ہے۔

حال ہی میں ایک میڈیا ہاؤس کے لیے لکھے گئے مضمون میں عیسیٰ خان کا بتانا ہے کہ اُنہیں یہ فلم بنانے میں 5 سال کا وقت لگا جبکہ اس دوران کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

عیسیٰ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم کی صحیح وقت پر عکس بندی ختم اور وقت پر ریلیز ہونے کے لیے اپنا خاندانی گھر تک بیچ دیا تھا، اُنہیں پیسوں کی ضرورت ہونے کے سبب کم پیسوں میں معاہدہ ہونے کی صورت میں مالی  خسارہ بھی اٹھانا پڑا تھا۔

عیسیٰ نے ہمیں فوری طور پر غلط ثابت کر دیا، کیونکہ یہ احساس اس میں ڈوبنے لگا کہ یہ ہمدردی کی درخواست ہے، جس نے اپنی توجہ پاکستان میں فلم سازی کی موجودہ حالت پر روشنی ڈالنے کی طرف موڑ دی۔

یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز کی اس فلم کی شوٹنگ 2013ء میں شروع ہوئی تھی جبکہ یہ فلم گزشتہ سال 27 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔

اس فلم کی عکس بندی کے دوران ہی اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

بعد ازاں شہروز سبزواری نے سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کر لی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

دوسری جانب سائرہ یوسف تاحال تنہا ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں