طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزہ افطار کرنے کے بعد وہ کھائیے جو صحت مند ہو لیکن نہ چاہنے کے باوجود کھانے میں بے احتیاطی ہو ہی جاتی ہے۔
افطار کے دسترخوان پر ایسا کھانا رکھنا جو ذائقے دار بھی ہو اور صحت کے لیے بہترین بھی کچھ مشکل ہو جاتا ہے۔
افطار میں دستر خوان پر گرما گرم سموسے ہوں تو پھر ہاتھ کیسے رُک پائے۔ اسی لیے پیش خدمت ہیں بیکڈ سموسے ، جو ہیں تو سموسے لیکن تلے ہوئے نہیں ہیں۔
اجزائے ترکیبی :
زیتون کا تیل: 2کھانے کا چمچ
لال یا پیلا کری پاوڈر: ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ: ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ: ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
زیرہ: ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ: آدھا کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ: ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
درمیانی سائز کا پیاز: ایک باریک کٹا ہوا
درمیانی سائز کی گاجر: ایک باریک کٹی ہوئی
درمیانی سائز کے آلو: پتلے قتلے کیے ہوئے
مزید ذائقے کے لیے ثابت لال یا ہری مرچیں: ایک بیج نکال کر باریک کٹی ہوئی
لہسن پاوڈر: ایک کھانے کا چمچ
پانی: ایک کپ
مٹر کے دانے: ایک اور آدھا کپ
انڈے یا اسپرنگ رول کی پٹیاں: 10 عدد
ترکیب:
تیل اور مصالحے ملا کر ایک بڑے فرائی پین میں ہلکی درمیان آنچ پر رکھ دیں۔ دو منٹ تک مصالحوں کو تیل میں گھماتے رہیں۔
اب اس میں سبزیاں شامل کر لیں ، آنچ کو درمیانہ کر لیں اور مزید 5 منٹ تک اسے آہستہ آہستہ گھماتے رہیں۔
لہسن کے پاوڈر اور پانی کو ملا لیں۔ فرائی پین کو 10 منٹ کے لیے ڈھک دیں ، وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔
اس دوران آنچ مزید ہلکی کر دیں۔اس میں مٹر کے دانے شامل کر لیں اور انھیں مزید کچھ منٹ کے لیے حدت پہنچنے دیں۔
فرائی پین کو چولہے سے ہٹا کر اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
سموسے بھرنے کے بعد ، اوون کے درمیان میں دو شیلف جما دیں اور اوون کو 375 ڈگری تک گرم کر لیں۔
اس دوران آپ دو ککی یا بیکنگ شیٹس، پانی سے بھرا ہوا چھوٹا برتن ، ایک پیسٹری برش اور ریپرز کو تیار رکھیں۔
بھرے ہوئے سموسوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھے بغیر ککی شیٹ پر جما دیں۔
ان پر اچھی طرح سے نان اسٹک اسپرے کر دیں۔
اس کے بعد آٹھ منٹ کے لیے اوون میں رہنے دیں، انھیں باہر نکال کر پلٹ دیں۔ واپس اندر مزید آٹھ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
لیجیے گرما گرم بیکڈ سموسے تیار ہیں۔
نوٹ : اس ترکیب میں سبزی کی بجائے کاٹج چیز اور ہرے پیاز کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔