بیٹے سے نہ ملنے دینے پر اکشے کمار شیکھر دھون کے حق میں بول پڑے

بیٹے سے نہ ملنے دینے پر اکشے کمار شیکھر دھون کے حق میں بول پڑے


بھارتی اداکار اکشے کمار سیلیبریٹیز کے ساتھ انکا دکھ درد بانٹنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، جس کی ایک اور مثال انہوں نے بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی پوسٹ پر انکا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دی۔ 

شیکھر دھون نے عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی جن کی رواں برس اکتوبر میں باضابطہ طور پر علیحدگی ہوگئی۔

کرکٹر نے اپنے بیٹے زورآور سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ وہ اپنے بیٹے سے ایک سال سے مل نہیں سکے ہیں، جبکہ گزشتہ 3 ماہ سے بیٹے سے رابطہ بھی نہیں کرنے دیا جارہا۔

شیکھر دھون کی اس پوسٹ پر اکشے کمار نے حمایت میں ردِ عمل دیا اور کہا کہ  یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا۔ بطور والد میں جانتا ہوں کہ اس سے بڑا دکھ اور کچھ نہیں ہوسکتا کہ آپ اپنے بچے کو ہی نہ دیکھ پائیں۔

ساتھ میں اکشے کمار نے یہ بھی لکھا کہ حوصلہ رکھ شیکھر، ہم کروڑوں لوگ تمہارے لیے دعائیں کررہے ہیں کہ تم جلد اپنے بیٹے سے ملاقات کرو۔

شیکھر دھون نے اپنی پوسٹ پر اپنے بیٹے زورآور کو اسکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں