بیٹے ابھیشک کے بعد امیتابھ بچن نے ممبئی میں 60 کروڑ روپے کی مزید 3 جائیدادیں خرید لیں

بیٹے ابھیشک کے بعد امیتابھ بچن نے ممبئی میں 60 کروڑ روپے کی مزید 3 جائیدادیں خرید لیں


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں 60 کروڑ روپے کی مزید جائیدادیں خرید لی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے ممبئی کے علاقے بوریولی میں 6 اپارٹمنٹس خریدے تھے جن کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 42 لاکھ بھارتی روپے (50 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) تھی۔

ابھیشیک بچن نے 2014ء میں اِسی بلڈر سے ورلی کے علاقے میں ایک فلیٹ 41 کروڑ (بھارتی روپے) میں خریدا تھا جو اگست 2021ء میں اُسی بلڈر کو 45 کروڑ میں فروخت کر دیا تھا۔

ابھیشیک اپنے ’جلسہ‘ نامی بنگلے میں اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب بیٹے ابھیشک بچن کے بعد لیجنڈی بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے بھی 3 نئی جائیدادیں خریدی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ 3 جائیدادیں خریدنے کے لیے 60 کروڑ (بھارتی روپے) خرچ کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’منٹ‘ کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں 60 کروڑ روپے کے تین آفس یونٹس خریدے ہیں۔

امیتابھ بچن کی اس پراپرٹی میں تین آفس یونٹس اور تین کار پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں جو ویرا ڈیسائی روڈ، اندھیری ویسٹ، ممبئی پر سگنیچر بلڈنگ میں واقع ہیں۔

واضح رہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس میں بگ بی کا یہ پہلا قدم نہیں ہے، اس سے قبل بھی گزشتہ سال اداکار نے تقریباً 29 کروڑ روپوں میں اسی عمارت میں کل 8,396 مربع فٹ کے چار یونٹ خریدے تھے۔

امیتابھ بچن  کی اس نئی جائیداد کے آس پاس دیگر بالی ووڈ ستاروں کی بھی جائیدادیں موجود ہیں جن میں اجے دیوگن، سارہ علی خان، سابق اداکارہ امرتا سنگھ، کارتک آریان، اور منوج باجپائی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں