بیٹی نے رنگت کے غیرذمہ دارانہ تبصرے کے باعث تیراکی چھوڑ دی تھی، ٹوئنکل کھنہ

بیٹی نے رنگت کے غیرذمہ دارانہ تبصرے کے باعث تیراکی چھوڑ دی تھی، ٹوئنکل کھنہ


بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ انکی بیٹی نیتارا نے ایک رشتہ دار کے رنگت سے متعلق غیرذمہ دارانہ تبصرے کی وجہ سے تیراکی ترک کردی تھی۔ 

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اداکارہ سے مصنفہ بننے والی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو دو عشروں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور انکے دو بچے ہیں جن میں بیٹا آراوو اور بیٹی نیتارا ہیں۔

50 سالہ ٹوئنکل کھنہ نے ایک بھارتی اخبار میں اپنے حالیہ کالم میں کتابیں پڑھنے سے بچوں پر پڑنے والے مثبت اثرات سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح بچے کتابوں سے مدد حاصل کرتے ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے اس حوالے سے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کتاب سے انکی بیٹی کو مدد ملی ورنہ وہ تو سوئمنگ کو ترک کرنے والی تھی۔

ٹوئنکل کے مطابق انکے ایک احمق رشتے دار نے نیتارا کی رنگت کی انکے بیٹے آراوو سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی رنگت بیٹے سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی اس بات سے اس قدر دل برداشتہ ہوئی کہ اس نے سوئمنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ٹوئنکل نے بتایا کہ بیٹی کا کہنا تھا کہ ’تیراکی سے میری رنگت پر فرق پڑ رہا ہے، میری رنگت بھی بھائی جیسی ہونی چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ تاہم نیتارا نے زندگی کے بارے میں ایک کتاب پڑھ کر اپنی اصلاح کی۔ میں نے اپنی بیٹی کو فریدہ کہلو کی زندگی پر کتاب دی۔ جسے پڑھ کر نیتارا پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے اور اب وہ اپنے بھائی کی طرح سن بلاک کا استعمال نہیں کرتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں