بہترین کرکٹر اور انسان دوست ہونے پر میں عمران خان کی آج بھی فین ہوں: عفت عمر

بہترین کرکٹر اور انسان دوست ہونے پر میں عمران خان کی آج بھی فین ہوں: عفت عمر


پاکستانی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ سابق قومی کرکٹر عمران خان کی بہترین کرکٹ اور انسان دوست ہونے کے سبب میں آج بھی اُن کی فین ہوں۔

عفت عمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں اداکارہ بانی پی ٹی آئی کی کرکٹ اور سیاست میں انٹری سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

عفت عمر نے کہا ہے کہ جب تک وہ کرکٹر تھے وہ مختلف تھے، سیاست میں آنے کے بعد وہ بدل گئے ہیں، پتہ نہیں انہوں نے کس کے ایجنڈے پر کام کیا اور سیاستدانوں کے خلاف بیانیے کو مضبوط بنادیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک میں ووٹ کے ذریعے جمہوریت چاہیے، ہمیں اپنے سیاستدانوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے ذریعے ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا چاہے مگر اچانک سے ایسے کوئی مسیحا سامنے آ جائے گا وہ بھی عمران خان کے جیسا تو لوگ تو پاگل ہوں گے ہی۔

عفت عمر نے مزید کہا کہ جذبات کو ایک طرف رکھ کر سسٹم کو بنانا چاہیے، میں اس نظریے کے حق میں ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں