بہاولپور میں 13 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے رہائشی 13 سالہ لڑکے عمران کو ملزمان فرحان اور نادر نےجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکے کی شکایت پر علاقہ مکین اکٹھے ہو گئے اور دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے تھانہ سمہ سٹہ میں لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔