بہاولنگر کی عدالت کے احاطے میں مخالفین نے قتل کے مقدمے میں ملوث قیدیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم بھی مارا گیا، پولیس نے بتایا کہ قتل کیس کے قیدیوں کو بہاولنگر جیل سے فورٹ عباس کی عدالت میں پیشی پر لایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شنوائی سے واپسی پر مخالفین نے پولیس حراست میں موجود قیدیوں پر فائرنگ کردی جس میں محمد زاہد نامی قیدی موقع پر مارا گیا جبکہ عابد بھٹی نامی قیدی زخمی ہوگیا ، زخمی قیدی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاحال فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔