بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ بھومی پڈنیکر گزشتہ روز 34 برس کی ہوگئیں۔
انہوں نے اپنی سالگرہ ڈھیروں پھولوں اور مختلف کیک کاٹ کر منائی، منگل کی رات اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شاندار دعوتِ سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔
وہ اپنی سالگرہ منانے کیلئے گوا میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ بہن سمکشا پڈنیکر اور دیگر بھی ہیں۔
بھومی نے کہا کہ آپ کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ، اس سے زیادہ بہتر دن نہیں ہوسکتا تھا۔
پورا کمرہ سرخ گلابوں سے مرصع تھا، بھومی جامنی رنگ کا لباس پہنی ہوئی تھیں۔