بھارت کے لیجنڈری اداکار ممبئی میں چل بسے

بھارت کے لیجنڈری اداکار ممبئی میں چل بسے


بھارت کے مراٹھی فلموں کے معروف اداکار سنیل شندے ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شندے کا ممبئی میں اپنے گھر میں انتقال ہوا ہے اور انکی آخری رسومات ممبئی کے پارسیواڈا ہندو میں ادا کی گئیں۔

ٹوئٹر صارف نے آنجہانی اداکار کی چند تصاویر کے ساتھ ٹوئٹر پر انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ معروف ہندی اور مراٹھی کردار اداکار سنیل شندے کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ سنیل شندے اداکار شاہ رخ خان کے مقبول شو سرکس کا بھی حصہ تھے، انہوں نے ٹی وی شوز جیسے شانتی، چھیہڑا، پہلا پیار وغیرہ میں بھی اداکاری کی تھی۔

سنیل شندے کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ جیوتی اور دو بیٹے اومکار اور رشیکیش ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں