بھارت کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

بھارت کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی


بھارتی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی اس سال شادی کرنے والا پہلا مشہور جوڑا بننے جا رہا ہے جن کی شادی آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو طے پائی ہے۔

بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کی جانب سے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راکول اور جیکی کی شادی 22 فروری کو گوا میں ہونے جا رہی ہے جبکہ یہ جوڑا تاحال اپنی شادی سے متعلق خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکول اور جیکی اپنی زندگی کے اہم ترین دن اور لمحات کو انتہائی راز میں رکھنا چاہتے ہیں اس لیے یہ جوڑا خود سے میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکول اور جیکی شادی کی تیاری اور تقریبات سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

یہ جوڑا  آج کل بینکاک میں ایک ساتھ موجود ہے جہاں جیکی اپنی ’بیچلر پارٹی‘ منانے والے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں