بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 5 فیصد سے زائد رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ روز سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وائرس سے کورونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد بھارت میں کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اس کے علاوہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہے۔