بھارت میں مسلمان نشانے پر ہیں، عالمی برادری اس پر لازمی ایکشن لے: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے پر عالمی برداری سے لازمی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے شہریوں کو بھی پیغام دیا اور کہا کہ ’آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے، ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں‘۔

وزیراعظم نے گزشتہ  برس اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں، میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی، کشمیر آغاز تھا، آج ہندوستان میں مقیم 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان نشانے پر ہیں، عالمی برادری کیلئے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے‘۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

As I had predicted in my address to UN GA last yr, once the genie is out of the bottle the bloodshed will get worse. IOJK was the beginning. Now 200 million Muslims in India are being targeted. The world community must act now.

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I want to warn our people that anyone in Pakistan targeting our non-Muslim citizens or their places of worship will be dealt with strictly. Our minorities are equal citizens of this country.

7,694 people are talking about this

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل ایک ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں، نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے، قتل و غارت گری اور خونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں‘۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

Today in India we are seeing the Nazi-inspired RSS ideology take over a nuclear-armed state of over a billion people. Whenever a racist ideology based on hatred takes over, it leads to bloodshed.

10.2K people are talking about this

واضح رہےکہ بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد نئی دہلی میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات میں 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں، اس دوران ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی نقصان پہنچایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں