بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوظ نہیں، جان ابراہم

بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوظ نہیں، جان ابراہم


مشہور بھارتی اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان ابراہم نے اپنے تازہ بیان میں بھارتی مردوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے، وہ اُن کے محافظ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والوں کو لازماً کوتاہیوں پر تنقید کرنی چاہیے نہ کہ اس جہالت کا حصہ بن جائیں، بطور اداکار سمجھتا ہوں بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوط نہیں ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں بھارتی اداکار نے کہا کہ ہر عورت کےلیے مرد کو محافظ ہونا چاہیے، میں بھارت سے پیار کرتا ہوں، اس لیے بہت ضروری ہے کہ میں تنقید کروں، سمجھنا ہوگا کہ حب الوطنی اور نسل پرستی میں فرق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف بھارت مہان کہنے سے، وطن کے محب نہیں بنیں گے، ایسا تب ہی ہوگا جب آپ سماجی تبدیلی کا حصہ بنو گے۔

جان ابراہم نے مزید کہا کہ میرا زندگی میں ایک ہی مقصد ہے کہ اپنی چھوٹی سی دنیا میں سماجی تبدیلی لاؤں، ملک میں جانوروں کی جو حالت ہے، چاہتا ہوں کہ انہیں ایک حیثیت ملے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جانوروں کے تحفظ کےلیے ایک بھی قانون نہیں آیا، پوچھتا ہوں ملک میں عدم تحفظ پر مجھ سے کوئی بحث کرنا چاہیے گا؟

جان ابراہم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کو ریپ کے بعد قتل کیے جانے پر پورا ملک سکتہ کی حالت میں ہے۔

اس معاملے پر عالیہ بھٹ، پری نیتی چوپڑا، وجے ورما اور ریچا چڈھا نے بھی ردعمل دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں