بھارت: ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال

بھارت: ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال


بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 6 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ممبئی ایئر پورٹ پر 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مزید بارش کے پیش نظر اسکول اور کالج بند کر دیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں