بھارت سے شکست کے بعد نسیم شاہ رو پڑے

بھارت سے شکست کے بعد نسیم شاہ رو پڑے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آبدیدہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں روتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کی اور انہیں رونے سے منع کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 113 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44 بالز پر31 رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم 15، بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز بنائے، افتخار احمد 5 اور شاداب خان 4 رنز بنا سکے، نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں