بھارت بمقابلہ بنگلادیش؛ گوالیار میں ہڑتال کی کال


ہندو انتہا پسندوں نے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 6 اکتوبر کو ٹی20 میچ کے موقع پر گوالیار میں ہڑتال کی کال دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھوراؤ شندھو اسٹیڈیم میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ طے ہے تاہم سیاسی کشیدگی نے معاملات کو مزید متنازع بنادیا ہے۔

ہندو محاسبہ تنظیم نے گوالیار میں شیڈول بنگلادیش کیخلاف میچ نہیں ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد رواں ماہ شیڈول بھارت بنگلادیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔

قبل ازیں مہاسبھا نے دھمکی دی تھی کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد پر وہ اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں گے۔

واضح رہے بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کانپور میں 27 ستمبر کو شروع ہوگا جس کیلئے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں 3 ٹی20 میچز کی سیریر شیڈول ہے۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدرآباد میں شیڈولڈ ہیں جبکہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ہندو انتہا پسند تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں ہندوؤں کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں