بالی ووڈ کے ہدایت کار فاروق کبیر نے اپنی ازبک اہلیہ پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم خدا حافظ 2، کے ہدایت کار نے 2022 میں ازبکستان کی رہائشی خاتون سے شادی کی تھی جس کے بعد یہ جوڑا بھارت منتقل ہوگیا۔
شادی کے ایک سال بعد گزشتہ برس دسمبر میں اس جوڑے کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے آریہ فضا کبیر رکھا تھا۔ چونکہ بیٹی کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی اس لیے ہدایت کار، بیٹی آریہ فضا کبیر کی شناخت بطور بھارتی شہری درج کروانا چاہتے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور ان کے اہل خانہ کی خواہش تھی کہ بیٹی کو ازبک شہریت دلوائی جائے۔
اس مقصد کے لیے 26 دسمبر 2023 کو ہدایت کار کی اہلیہ اپنے اہل خانہ سمیت بیٹی کو لےکر ممبئی سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فاروق کبیر نے اہلیہ اور اپنی ساس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں ملک چھوڑنے سے روک دیا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار فاروق کبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بھارتی شہریت دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کریں گے۔