بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے کرسمس کے موقع پر اپنی اہلیہ نتاشا اسٹین جویچ اور اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاردک اور نتاشا کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے جبکہ پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ ‘ہمارے چھوٹے سے خاندان کی طرف سے سب کو کرسمس مبارک ہو’۔
کرسمس کے موقع پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سفید رنگ کی شرٹ اور بلیو جینس پہنے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائیں ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ نتاشا اسٹین جویچ گہرے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ 31 مئی 2020 کو کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹین جویچ نے شادی کی تھی۔