معروف بھارتی کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار منور فاروقی نے ریئلیٹی شو “بگ باس” کے سیزن 17 میں نماز پڑھ کر اپنے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔
منور فاروقی کا شمار بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین میں ہوتا ہے، وہ بھارت سمیت دُنیا بھر میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں اور ان دنوں وہ بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس” کے سیزن 17 میں بطورِ کنٹسٹنٹ نظر آرہے ہیں۔
اب بگ باس کی حالیہ قسط کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں منور فاروقی نے لاکھوں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
Munawar Faruqui performed Namaz In #biggboss17 house ♥️
This is most beautiful thing I have ever seen in BB house #MunawarIsTheBoss #MunawarFaruqui— Jawad Virk (@jawadvirk19) November 15, 2023
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز کا وقت ہوتا ہے تو منور فاروقی اپنے سارے کام کاج چھوڑ کر ٹوپی پہن کر جائے نماز لیکر وہاں سے جانے لگتے ہیں جس پر اُن کے ساتھی اُمیدوار اُنہیں روکتے ہیں لیکن منور فاروقی یہ کہہ کر وہاں سے چلے جاتے ہیں کہ “میں نماز کے بعد بات کرتا ہوں، ویسے میں نے اپنے تمام کام ختم کرلیے ہیں”۔
یہ ویڈیو دیکھ کر منور فاروقی کے مداح بےحد خوش ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھرے تبصرے کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ بگ باس میں ہر سال مسلمان اُمیدوار بھی حصہ لیتے ہیں لیکن کبھی کسی کی عبادات کو کیمرے کے سامنے نہیں دِکھایا گیا، اب منور فاروقی کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
واضح رہے کہ منور فاروقی کو یکم جنوری سنہ 2021 کو اندور پولیس نے چار افراد سمیت گرفتار کیا تھا جن پر مبینہ طور پر ہندو دیوتاؤں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔