بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا بچہ اب کہاں ہے؟

بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا بچہ اب کہاں ہے؟


بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا جبران خان اب خود انڈسٹری میں بطور ہیرو ڈیبیو کرنے کو تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم عشق وشق ری باؤنڈ میں جبران خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں بات کرتے ہوئے جبران خان نے کہا کہ فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔

جبران خان نے کہا کہ مجھے ان تمام برسوں میں بہت محبت ملی، آج بھی لوگ مجھے وہی پیار دیتے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ عشق وشق ری باؤنڈ کے ساتھ بھی جاری رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم عشق وشق ری باؤنڈ 21 جون کو ریلیز ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں