بھارتی فلمساز کا اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی فلمساز کا اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف


بھارتی فلمساز سنیل درشن کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار اکشے کمار نے بیوی کے اعتراض کے بعد پریانکا کے ساتھ کام کرنا چھوڑا۔

حال ہی میں بھارتی فلمساز سنیل درشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ برسوں قبل فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ اکشے کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کا اپنے شوہر کا پریانکا کے ساتھ کام پر اعتراض تھا۔

سنیل درشن کا کہنا ہے کہ میں نے فلم برسات کی ہدایتکاری کی تھی، اس فلم میں ابتدا میں اکشے کمار شامل تھے لیکن بعد میں اکشے نے اپنی اہلیہ کے تحفظات پر یہ فلم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ فلم برسات 2005 میں ریلیز ہوئی اور یہ ایک رومانوی ڈرامہ پر مبنی فلم تھی جس میں بوبی دیول، پریانکا چوپڑا اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اکشے کمار اور پریانکا نے 2003 سے 2005 کے درمیان کئی فلمیں کیں لیکن 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم برسات کے بعد دونوں پھر کبھی ساتھ نظر نہیں آئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں