بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق، موت کی وجہ سامنے نہ آسکی


نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر جاں بحق ہوگیا تاہم اس کی موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

کراچی کے رہائشی محمد سہیل کو بھارتی فورسز نے 2016 میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جیل میں قید محمد سہیل آج دم توڑ گیا تاہم اس کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔

اس سے قبل 20 فروری کو بھارتی صوبے راجستھان میں جے پور کی سینٹرل جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں