بھارتی ایڈیٹر کو فواد خان کی یاد ستانے لگی


پاکستان کے مقبول ترین اداکار فواد خان کو سالگرہ کی موقع پر معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی نے پیار بھرا پیغام بھیجا۔

فواد خان آج کل فلموں اور ڈراموں میں نظر تو نہیں آرہے لیکن ان کے مداحوں کو ان کے ہر ڈرامے اور فلم کا انتظار رہتا ہے۔

اداکار نا صرف لالی وڈ میں مقبول ہیں بلکہ سرحد پار بھی انہیں بے شمار لوگ پسند کرتے ہیں اور انہیں اسکرین پر دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔

فواد خان کی اداکاری کو مقبول ترین ڈرامہ سیریل ہم سفر اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراما میں بے حد پسند کیا تھا۔۔۔۔۔فوٹو: فائل

حال ہی میں اداکار کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں پاکستان سے انہیں بے شمار لوگوں نے سالگرہ کی مبارکباد  دی وہیں معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر نے بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام لکھا۔

فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اداکار کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی۔

جتیش پِلائی نے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ہم جہاں بھی جاتے ہیں آپ کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی یہی کرتے ہوں گے۔‘

بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر نے نا صرف اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی فواد کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

جتیش پِلائی نے اپنی اسٹوریز میں یہ بھی لکھا کہ ’ہم آپ کو یاد کرتے ہیں‘۔

دوسری جانب بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور جو کہ فواد خان کے ساتھ فلم خوبصورت میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، انہوں نے بھی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

عوام میں مقبول ترین ڈرامہ سیریل ہم سفر اور زندگی گلزار ہے میں فواد خان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اداکار نے 2014 میں بالی وڈ میں قدم رکھتے ہوئے فلم خوبصورت میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا جس کے بعد انہوں نے 2016 میں بالی وڈ کی ایک اور فلم کپور اینڈ سنز میں بھی اداکاری کی تھی۔

فواد خان نے 2016 میں بالی وڈ کی ایک اور فلم کپور اینڈ سنز میں اداکاری کی تھی۔۔۔۔فوٹو: بشکریہ فواد خان انسٹاگرام

جس کے بعد 2016 میں بھارت کی جانب سے پاکستانی آرٹسٹ کے بھارت آکر کام کرنے پر  پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد فواد خان بالی وڈ میں دوبارہ کام نہیں کر سکے تھے۔

داکار نے 2014 میں بالی وڈ میں قدم رکھتے ہوئے فلم خوبصورت میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

اس پابندی کے کچھ سال بعد 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے بھارتی فلمی صنعت میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں پر مکمل پابندی کا اعلان کرنے کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ جو بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس بیان کے بعد پاکستان میں بھی کسی بھی قسم کا بھارتی مواد نشر کرنے  پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں