سندباد کا کردار ادا کرنے والے بھارتی ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار شاہنواز پردھان 56 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہنواز پردھان کو ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے دوران دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ان کی وفات کی خبر ان کے ساتھ اداکار یشپال شرما نے بذریعہ انسٹاگرام مداحوں کو دی، جو اس ایوارڈز کی تقریب میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ شاہنواز پردھان نے حال ہی میں ویب سیریز مرزا پور میں اپنے کردار پرشورام گپتا سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔
انہوں نے رئیس، خدا حافظ اور فیملی مین جیسے کئی ڈراموں، فلموں اور ویب سیزیز میں بھی کام کیا تھا۔
تاہم ان کی نئی فلم ’مڈ ڈے میل‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے علاوہ شاہنواز جلد ہی ویب سیزیز ’مرزا پور‘ کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔