بھارتی اداکار راج ترون کے ساتھ رہنے والی خاتون کا دھوکا دہی کا الزام

بھارتی اداکار راج ترون کے ساتھ رہنے والی خاتون کا دھوکا دہی کا الزام


بھارتی تامل انڈسٹری کے اداکار راج ترون پر ان کے ساتھ رہنے والی خاتون نے بے وفائی اور دھوکا دہی کا الزام لگا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے جس کے مطابق اداکار نے اپنی حالیہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اور اداکار کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور مجھے دھوکا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ترون نے اپنی دوست کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں لاونیا نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک ساتھ رہنے کے باوجود راج ترون نے سب کے سامنے میرے ساتھ تعلقات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ راج ترون کے ممبئی میں مقیم ایک اور اداکارہ کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسا کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں لاونیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اور راج ترون نے ایک مندر میں خفیہ طور پر شادی کی تھی تاہم اب راج ترون نے دوسری اداکارہ کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج ترون نے الزامات اور شادی کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان 10 سال سے تعلقات تھے لیکن ہم نے حال ہی میں باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی، لاونیا کو کبھی گمراہ نہیں کیا اور نہ ہی اسے دھوکا دیا۔

اداکار نے پولیس کو بتایا کہ لاونیا منشیات کے ایک مقدمے میں نامزد تھی، اسے ایک بار گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن میں نے کبھی بھی کیس کی تفصیلات کو عام نہیں کیا اور نہ ہی اسے بدنام کیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں