بھارتی اداکارہ ڈولی سنگھ نے یومِ آزادی پر تلخ ویڈیو شیئر کردی: ہانیہ عامر کی حمایت

بھارتی اداکارہ ڈولی سنگھ نے یومِ آزادی پر تلخ ویڈیو شیئر کردی: ہانیہ عامر کی حمایت


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کو بھارتی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے پڑوسی ملک، بھارت کی معروف کانٹینٹ کرئیٹر و اداکارہ ڈولی سنگھ کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باقاعدہ طور پر اپلوڈ کی ہے۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کےکیپشن میں ڈولی سنگھ کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ مزاحیہ کانٹینٹ بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والی ڈولی سنگھ نے اپنی اس حالیہ ویڈیو میں خواتین کے تحفظ پر بات کی ہے۔

اداکارہ ڈولی سنگھ نے حال ہی میں بھارتی ریاست کولکتہ میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی پر غصے اور اپنے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کا دلخراش واقعہ: بھارتی جشنِ آزادی احتجاج میں بدل گیا

ڈولی سنگھ کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ خواتین کو بہت مشورے دیے جاتے ہیں کہ اُنہیں اپنا خیال خود رکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ جب بھی کسی عورت یا بچی کے ساتھ کچھ برا سلوک ہوتا ہے تو آخر میں متاثرہ کو ہی مجرم ٹھہرا دیا جاتا ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر ڈولی سنگھ کو باقاعد آنسوؤں کے ساتھ روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈولی سنگھ کا کہنا ہے کہ عورت اپنا جتنا بھی دھیان رکھ لے مگر آخر میں پھر بھی کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بھارت کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر صرف مردوں کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں صرف مرد آزاد ہے، ابھی عورت ذات آزاد نہیں ہوئی ہے۔

اس ویڈیو کو ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ  پر شیئر کیے جانے پر بھارتی انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کو داد دے رہے ہیں اور اپنے ملک کی اداکاراؤں  کی خاموشی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

بھارتی اداکارہ ڈولی سنگھ نے یومِ آزادی پر تلخ ویڈیو شیئر کردی: ہانیہ عامر کی حمایت

صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہانیہ عامر نے بھی خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور ڈولی سنگھ کے پیغام کو سراہا ہے جبکہ ہماری اداکارائیں خاموش بیٹھی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں