بھارتی اداکارہ و ماڈل سیجل شرما ممبئی میں موجود اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیجل شرما کی لاش ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
پولیس کو ان کی لاش کے پاس سے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر بھی ملی جو ممکنہ طور پر انہوں نے خودکشی سے پہلی لکھی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی
اس نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کچھ سنگین ذاتی مسائل کے بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والی سیجل شرما کچھ برس قبل ممبئی منتقل ہوئیں تھی۔
وہ بھارتی ڈرامے ‘دل تو ہیپی ہیں جی’ میں کام کررہی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارتی اداکار کشال ٹنڈن کی خودکشی کی خبر نے بھی بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کو حیران کردیا تھا۔