بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین 47 برس کی ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکارہ سشمیتا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “آخرکار میں 47 سال کی ہوگئی، ’47‘ نمبر نے مسلسل میرا پیچھا کیا اور اب اپنے راستے پر رواں دواں ہے”۔
سشمیتا نے لکھا کہ “میں اس نمبر کو ایک عرصے سے جانتی ہوں اور اب اس کی آمد کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے”۔
اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں اور فلمی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے تاحال شادی نہیں کی، اداکارہ نے پہلی بیٹی سال 2000 اور دوسری 2010 میں گود لی اور ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔
معروف اداکارہ مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں۔