بھارتی اداکارہ ایشا کوپیکر نے 14 برس بعد ٹمی نارنگ سے راہیں جدا کرلیں

بھارتی اداکارہ ایشا کوپیکر نے 14 برس بعد ٹمی نارنگ سے راہیں جدا کرلیں


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا کوپیکر اور ان کے شوہر ٹمی نارنگ نے شادی کے 14 برس بعد راہیں جدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کرشنا کوٹیج‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان کی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان گزشتہ ماہ علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد اداکارہ اپنی بیٹی کو لے کر اپنے میکے واپس آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ایشا کوپیکر اور ان کے شوہر کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی، تاہم اس جوڑے نے اپنی بیٹی کی خاطر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا کوپیکر نے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشا کوپیکر اور ٹمی نارنگ 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس جوڑے کے ہاں جولائی 2014 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں