بھارتی اداکارہ اوتارا باؤکر 79 سال کی عمر میں چل بسیں

بھارتی اداکارہ اوتارا باؤکر 79 سال کی عمر میں چل بسیں


بھارتی اداکارہ اوتارا باؤکر کافی وقت بیمار رہنے کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اوتارا باؤکر نے منگل کو زندگی کی آخری سانسیں اسپتال میں لیں اور اگلے دن ان کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کئی اسٹیج،فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور انہیں انڈسٹری میں سینئر اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔

اوتارا باؤکر نے اپنے کیریئر کے دوران 2 ایوارڈز بھی جیتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں