بھارتی اداکاراؤں نے نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں کام کرنے کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

بھارتی اداکاراؤں نے نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں کام کرنے کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟


معروف بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے کیریئر کی پہلی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ میں اداکارہ سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، شرمین سیگل، رچا چڈھا، سنجیدہ شیخ، اور ادیتی راؤ حیدری سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر اس سیریز کو بنانے کے لیے 200 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیریز کی ہدایتکاری کرنے کے لیے سنجے لیلا بھنسالی نے مبینہ طور پر تقریباً 60 سے 70 کروڑ روپے وصول کیے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 2 کروڑ، منیشا کوئرالہ، اور ریچا چڈھا نے1،1 کروڑ روپے، سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل کو 30 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کا چیک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی اداکار فردین خان جن کی اسکرین پر طویل عرصے بعد واپسی ہوئی ہے، اُنہوں نے 75 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں