نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بھائی ہم ٹیڑھے ہی خوش ، ہمیں ایڈجسٹ نہیں ہو نا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نا مور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ایک آڑی ترچھی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو سو چنے پر مجبو ر کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق خو بصورت ماہرہ خان نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انھوں نے ہلکے آسمانی رنگ کا لبا س پہنا ہواہے لیکن مزے کی با ت یہ ہے کہ یہ تصویر مکمل طو ر پر ترچھی ہے اور ما ہرہ نے اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ اپنی تصویر ایڈجسٹ یعنی سیدھی کر لو۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
اس پر ماہرہ نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ اور تصویر ترچھی ہی سوشل میڈیا پرشیئر کر دی۔
ماہرہ خان کی اس تر چھی پوسٹ لیکن خوبصورت تصویر پر دنیا بھر سے ان کے مدا حوں کے ملتے جلتے ردعمل سا منے آرہے ہیں لیکن مزے کی با ت تو یہ ہے کہ سو شل میڈیا صارفین کی اکثریت اس منفرد انداز کو پسند کر رہی ہے۔