بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو 5 فیصد کیش بیک دینے کا فیصلہ


 اسلام آباد: 

ایف بی آر نے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں 5 فیصد کیش بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل نصب کرکے خود کوکمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنیوالے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں 5 فیصد کیش بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کردی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبری 1339 ( I ) / 2020  کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرکے خود کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنے والے ٹیئر ون میں شامل تمام بڑے رٹیل آوٹ سے اشیا کی خریداری کرنے والے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں پانچ فیصد کیش بیک کی سہولت دی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں