بڑے بیٹے کی موت نے مجھے دکھی کر دیا تھا، نانا پاٹیکر

بڑے بیٹے کی موت نے مجھے دکھی کر دیا تھا، نانا پاٹیکر


بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر نے انتہائی دکھی انداز میں کہا انکا بڑا بیٹا درواسا کا اس وقت انتقال ہوا جب وہ صرف ڈھائی برس کا تھا۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں 73 سالہ نانا پاٹیکر نے اپنے بیٹے کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کی موت نے انھیں انتہائی دکھ اور کرب میں مبتلا کر دیا تھا۔

46 برسوں سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے نانا نے کہا کہ یہ بچہ پیدائشی طور پر آنکھوں کی بیماری میں مبتلا تھا جس نے انھیں اور انکے خاندان کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ لوگ انکے بیٹے کی ظاہری حالت کے بارے میں کیا کہیں گے اور وہ اس صورتحال سے کیسے نبرد آزما ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچے کو دیکھ کر کافی مایوس ہوجاتے تھے اور سوچتے تھے کہ لوگ کیا سوچیں گے کہ نانا پاٹیکر کا بچہ کیسا ہے، میں نے کبھی یہ نہیں سوچا ک بچہ کیا محسوس کرتا ہوگا، میں تو صرف یہ سوچتا رہا کہ لوگ بچے کے بارے میں کیا سمجھیں گے۔

اس موقع پر انھوں نے دیگر چیزوں کے بارے میں بھی گفتگو کی جس میں ان پر اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات اور انکی فلم ویلکم تھری سے غیر حاضری بھی شامل ہے، جو کہ اس سیریز کی تیسری فلم ہے جس میں وہ اس سے قبل انیل کپور کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

انھوں نے ویلکم ٹو دی جنگل سے غیر حاضری پر طنزیہ انداز میں کہا کہ میں اسکا حصہ نہیں تھا، ہوسکتا ہے کہ انھوں نے یہ سوچا ہو کہ ہم بہت پرانے ہیں اس لیے غیر متعلقہ ہوگئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں