بڑھاپے میں دولت سے بے غرضی سخاوت نہیں ڈیمینشیا کی علامت ہے، تحقیق

بڑھاپے میں دولت سے بے غرضی سخاوت نہیں ڈیمینشیا کی علامت ہے، تحقیق


لاس اینجلس: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑھاپے میں دولت سے بےغرضی سخاوت کی علامت نہیں بلکہ اس بات کا انتباہ ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی شخص ڈیمینشیا میں مبتلا ہے۔

لاس اینجلس کی جامعہ سدرن کیلی فورنیا کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بزرگ افراد جو کسی ایسے شخص کو پیسے دینے کی چاہ رکھتے تھے جن کو وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے الزائمر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

یہ تحقیق بزرگوں میں بے غرضی کے برتاؤ کا ایک سنجیدہ طبی حالت کے ساتھ تعلق سامنے لاتی ہے اور ایسے افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردارکرتی ہے۔

بزرگ افراد کے متعلق یہ بات پہلے سے جانی جاتی ہے کہ یہ کمزور ہوتی ذہنی حالت کے سبب جعل سازوں کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور ان سے پیسے اینٹھنا آسان ہوتا ہے لیکن اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مثبت مثالیں بھی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے رہنما مصنف اور جامعہ کے نیورو سائیکولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوک ہان نے ایک بیان میں کہا کہ پیسے سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا الزائمر کی بیماری کی ابتدائی علامت سمجھی جاتی ہے۔

جرنل آف الزائمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 70 سال کے قریب 67 بزرگ افراد کو جمع کیا۔ پھر ہر فرد کا جوڑ ایک ایسے شخص کے ساتھ بنایا گیا جس سے وہ کبھی بھی نہیں ملے تھے اور انہیں اپنے اور دوسروں کے درمیان تقسیم کےلیے 10 ڈالرز دیے گئے۔

ایک محقق کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بیہیوریئل اکانومکس کا استعمال کرتے ہوئے اس تعلق کے متعلق جانا گیا۔ یعنی یہ ایک ایسا موقع تھا جہاں شرکاء کو پیسے دینے یا خود رکھنے کا فیصلہ کرنا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں