لاہور:
لاہور کی گارڈین کورٹ کے جج سید نوید مضظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے، بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔
عدالت نے محسن عباس کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا جب کہ اس سے قبل بھی عدالت محسن عباس کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرچکی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔
یہ بھی خبر پڑھیں: محسن عباس حیدراور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ سال محسن عباس حیدر اوراُن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس میں اہلیہ نے گلوکار پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے تاہم فیملی عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کردی۔