کراچی:
آل راؤنڈر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بچہ ناراض ہوجائے تو گھر چھوڑ کر نہیں جاتا، کامران اکمل بھی ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میں ہی پشاور زلمی کا کپتان ہوں، فرنچائز کا مجھ پر یقین ہے جب کہ پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی میں بہت عزت ملتی ہے اس لیے چھوڑنے کا نہیں سوچا، دنیا بھر کی لیگز کھیلی ہیں، وکٹیں لی ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ فیملی میں ناراضگی ہوتی ہے، پشاور زلمی بھی ہمارے لیے فیملی کی طرح ہے، بچہ ناراض ہوجائے تو گھر چھوڑ کر نہیں جاتا، کامران اکمل بھی ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔