بچپن میں عام سی شکل کی تھی، ڈینٹنگ پینٹنگ کروانے کے بعد پیاری ہوئی ہوں: صدف کنول

بچپن میں عام سی شکل کی تھی، ڈینٹنگ پینٹنگ کروانے کے بعد پیاری ہوئی ہوں: صدف کنول


پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ صدف کنول نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو عید کے موقع پر خصوصی انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے خود سے متعلق پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے ہیں۔

اداکارہ کے اس انٹرویو سے متعدد مختصر کلپس وائرل ہیں جن میں اُنہیں بغیر بناوٹی باتوں کے صرف کھرا سچ بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

شو کا آغاز ہی صدف کنول سے اُن کی خوبصورتی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے ہوتا ہے جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، بس پھر بڑی ہوئی، انسٹاگرام دیکھا اور سوشل میڈیا عام ہوا تو ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے تو ٹھیک ہو گئی، پیاری ہو گئی۔‘

صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں نہیں پسند، میں اُن سے بات نہیں کرتی ہوں، اس پر مجھے بناوٹی کہا جاتا ہے، ٹھیک ہے آپ کہہ لیں مجھے بناوٹی مگر میں فیک نہیں ہوں۔

اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور اپنے کریئر کے آغاز پر بھی بات کی۔

اداکارہ کا بتانا ہے کہ میں نے بی کام تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، اس کے بعد میں تعلیم مکمل نہیں کر سکی جس کا مجھے بہت افسوس ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں