بچوں کے پسندیدہ کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ پر بھی فلم بنے گی


ایسا کون ہوگا جس نے اپنے بچپن میں ‘ٹام اینڈ جیری’ کارٹون نہ دیکھا ہو؟ یہ صرف بچوں کا ہی نہیں بلکہ بڑوں کا بھی پسندیدہ کارٹون ہے۔

جہاں ڈزنی کمپنی اپنی کامیاب کارٹونز کے لائیو ریمیکس بنا رہی ہے، وہیں اب ٹام اینڈ جیری کارٹون کی بھی لائیو ایکشن فلم بننے جارہی ہے۔

ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق جام اینڈ جیری فلم سال 2020 میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایات ٹم اسٹوری دیں گے جبکہ کاسٹ میں کلؤئے گریس مورٹز، مائیکل پینا، کین جیونگ، روب ڈیلانے، جورڈن بولگر اور پلاوی شردا شامل ہیں جو کرداروں کو اپنی آواز دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ٹام بلی اور جیری کی کہانی کو پیش کیا جائے گا جنہیں اپنے گھر سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد یہ دونون نیویارک کے ایک ہوٹل میں رہنا شروع کریں گے۔

پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فلم 2021 میں ریلیز ہوگی، تاہم اب اسے جلدی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ٹام اینڈ جیری کارٹون کی پہلی قس 1940ء میں نشر کی گئی تھی، جس کا نام ‘پلس گیٹس دا بوٹ’ (Puss Gets The Boot) تھا، یہ کارٹون سریز ایک پالتو بلی ‘ٹام’ اور چوہے ‘جیری’ کے گرد گھومتی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے کو تنگ کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔

بلی اور چوہے کی اس مزاحیہ کہانی کو ہدایت کار ولیم ڈینبی اور جوزف بربیرا نے تیار کیا۔

ان دونوں نے 1940 سے 1958 تک ٹام اینڈ جیری کے 114 حصے تیار کیے۔

اس دوران اس دونوں نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کے لیے 7 آسکر ایوارڈز بھی جیتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں